اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اتوار کو ایک روزہ دورے پر دبئی روانہ ہوں گے۔ پاکستانی ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی دعوت پر دورہ کررہے ہیں جہاں وزیر اعظم یو اے ای کی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔ پاکستانی وزیر اعظم ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں شرکت کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169